0

مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنید صفدر مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے شادی کرنے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دلہن شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل اصغر کی بیٹی ہے۔ توقع ہے کہ شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری میں ہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کی فیملی کی جانب سے پہلے ہی ایک رسمی خاندانی تقریب منعقد کی جا چکی ہے جس میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شادی کی حتمی تاریخ کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں