سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پیر کو بین الاقوامی اور مقامی دونوں بازاروں میں مسلسل تیسرے دن ایک اور گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 215 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4,676 ڈالر تک پہنچ گئی۔
عالمی قیمتوں میں اس کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 21500 روپے کی کمی ہوئی جس سے یہ 490,362 روپے تک گر گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 433 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر بند ہوئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 601 روپے کمی سے 8504 روپے تک پہنچ گئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 516 روپے کم ہوکر 7205 روپے ہوگئی۔
صرف ہفتہ کو فی تولہ قیمت میں 25,500 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 511,862 روپے تک گر گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت دن بھر میں 21,862 روپے کی کمی سے 438,839 روپے تک پہنچ گئی۔









