ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ان کے غیر قانونی کلینک کیس میں عدالت سے اہم ریلیف ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عباسی نے جاری کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے معاملے کی سماعت کی اور 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی 15 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈاکٹر عباسی کو مزید تفتیش کے لیے دستیاب کرایا جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی ضمانت پر باہر ہیں۔ انہیں ایف آئی اے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے دائر دو الگ الگ مقدمات کا سامنا ہے۔









