102

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان: ذرائع

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔

فنانس ڈویژن 30 جنوری کو وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔

حکومت نے 15 جنوری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں 3.01 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کے علاوہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں بھی 16 جنوری سے اضافہ نافذ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں