97

سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

حکومت سندھ نے جمعرات کو صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ ذیلی کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا، جس میں پیر، 3 جنوری 2022 کو سندھ بھر میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دی نیوز کی اس سے قبل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی لہر اور دنیا بھر میں کوویڈ 19 کی ایک نئی قسم اومیکرون کے ابھرنے کے خدشات کے پیش نظر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں