247

جنت مرزا کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بہن علشبہ انجم کو ’لالچی‘ قرار دے دیا

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن علشبہ انجم پاکستان کی مقبول ترین سوشل میڈیا سٹارز میں شمار ہوتی ہیں جن کی ایک ہی ویڈیو انٹرنیٹ پر تہلکہ مچانے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ ان دنوں ان کی ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں مخلص اور لالچی دوستوں کے درمیان فرق دکھایا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ویڈیو میں جنت مرزا کے ہاتھوں میں کچھ نوٹ ہوتے ہیں جنہیں گنتے ہوئے وہ چل رہی ہوتی ہے۔ان کے ساتھ علشبہ انجم اور ان کی بہن سحر بھی ہوتی ہیں۔ علشبہ جنت کے ساتھ چل رہی ہوتی ہے جبکہ سحر ان سے کچھ پیچھے ہوتی ہیں۔ ایسے میں اچانک جنت مرزا لڑکھڑا کر گرنے لگتی ہے اور نوٹ اس کے ہاتھوں سے چھوٹ جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر علشبہ انجم لپک کر زمین سے نوٹ سمیٹنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ پیچھے موجود سحر نوٹوں کی طرف جانے کی بجائے زمین پر گرتی ہوئی جنت مرزا کو سنبھالتی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا ہے کہ ”نام کے دوست۔“اگرچہ یہ ویڈیو سکرپٹڈ تھی، پھر بھی صارفین علشبہ انجم کو لالچی ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ دریم ذاکر نامی ایک خاتون نے کمنٹس میں لکھا ہے”بہت افسوسناک علشبہ، اتنا لالچ کیوں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں