مس انڈیا بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر اڈپی پہنچنے والی سنی شیٹی نے کہا ہے کہ اگر انہیں اچھی کہانی اور اسکرپٹ ملے تو وہ بالی ووڈ میں اداکاری کر سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مس انڈیا کا تاج پہننے کے بعد پہلی بار اپنے شہر اڈوپی پہنچنے والی سنی شیٹی کا کہنا تھا کہ وہ مس انڈیا بن کر خوش ہیں لیکن ان کا ہدف مس ورلڈ بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مس ورلڈ کی تیاری کر رہی ہیں اور یہ بھی کہا کہ اگر مجھے اچھی کہانی اور سکرپٹ ملے تو میں بالی ووڈ میں اداکاری کے لیے تیار ہوں۔
مس انڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مس انڈیا کا سفر بہت بڑا رہا ہے، اس نے مجھے زندگی میں امید اور اعتماد دیا ہے۔
ماڈل بننے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فی الحال میرا ماڈل بننے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم اچھا موقع ملا تو ماڈل بننے کا سوچوں گی۔
مس انڈیا سنی شیٹی کی انڈیا سینی شیٹی کا منگلور ہوائی اڈے پر ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد کی موجودگی میں پرجوش استقبال کیا گیا۔
واضح رہے کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سینی شیٹی نے 21 سال کی عمر میں فیمینا مس انڈیا 2022 کا خطاب جیتا تھا۔سینی نے 31 مدمقابلوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔