امریکہ میں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر خوبصورت بنانے کے لیے اپنی زخمی نند سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ معاملہ انٹرنیٹ پر آیا تو صارفین اس دلہن پر برس پڑے۔
دی مرر کے مطابق اس دلہن کی نند کی ٹانگ فریکچر ہو چکی تھی اور اس نے ’لیگ بریس‘ (ٹانگ بریس) پہن رکھا تھا۔ نند نے اس سے اپنا لیگ بریس اتارنے کا مطالبہ کر دیا کیونکہ دلہن کے خیال میں لیگ بریس سے اس کی شادی کی تصاویر خراب ہونے کا اندیشہ تھا۔ شادی میں شریک ایک مہمان نے یہ واقعہ بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈڈیٹ پر سنایا۔
اس شخص نے لکھا کہ جب دلہن نے اپنی نند سے یہ مطالبہ کیا تو وہ روہانسی ہو گئی اور کیمرے کے فریم سے باہر نکل گئی۔ لیگ بریس پہننا اس کی مجبوری تھی کیونکہ حال ہی میں اس کی ٹانگ کی سرجری ہوئی تھی۔ اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس دلہن کو انتہائی خودغرض خاتون قرار دے رہے ہیں۔
ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”لیگ بریس کوئی شوقیہ پہنی جانے والی چیز نہیں تھی کہ اس سے تصاویر خراب ہوتیں۔ دلہن نے اسے اتارنے کا مطالبہ کر کے اپنے خودغرض ہونے کا ثبوت دیا۔ اس کی تصاویر اس کی نند کی صحت سے زیادہ اہم تو نہیں تھیں۔“