234

بھارت کی ایک اور اداکارہ کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بھارت کی بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا پنڈت کی فحش ویڈیو لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی۔بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز کے مطابق چند دن قبل ہی بھوجپوری اداکارہ تریشاکرمدھو کی فحش ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اب پریانکا کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اداکارہ کو اس ویڈیو کے سبب انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے شدید ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریانکا میڈیا کے سامنے آئیں اور اسے اپنے خلاف کسی کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”کسی نے ذاتی انتقام لینے کے لیے یہ ویڈیو میرے نام سے وائرل کی ہے۔دراصل یہ میری ویڈیو نہیں ہے۔ اس میں موجود لڑکی میری ہم شکل ہے اور یہ ویڈیو بہت پرانی بھی لگ رہی ہے۔“ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے اس حوالے سے پولیس کو رپورٹ بھی درج کروا دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں