جوڑے کے درمیان جھگڑا ایک عام سی بات ہے تاہم حال ہی میں میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو رپورٹس کے مطابق بھارت کے دہلی میٹرو کی ہے جس میں ایک جوڑے کے درمیان ایک معمولی مسئلے پر گرما گرم بحث دیکھی گئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق 49 سیکنڈ کے اس کلپ میں ایک جوڑے کو لباس کی قیمت پر جھگڑا کرتے دیکھا گیا جو مشہور کپڑوں کی دکان زارا سے خریدا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے 1000 روپے کے زارا برانڈ کے لباس کے حوالے سے کہا کہ اس کی قیمت صرف 150 روپے لگتی ہے جس کے فوراً بعد ہی جھگڑا شروع ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے لڑکے کو کئی تھپڑ مارے تو جواب میں لڑکے نے بھی لڑکی کو تھپڑ مار دیا ۔

کارتک نامی ٹوئٹر صارف نے سارے معاملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘دہلی میٹرو انٹرٹینمنٹ’۔
https://twitter.com/Kartik_sharmaji/status/1546731123585167360