26

حریم شاہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ سے متعلق نئی کہانی سامنے آگئی

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے کچھ روز قبل ہونے والے فوٹو شوٹ کے حوالے سے میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وائرل تصاویر پر وضاحت دے دی۔

اس سے قبل حریم شاہ نے جیو ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ تصاویر ان کے ایک تشہیری شوٹ کی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین اس فوٹو شوٹ کو شادی کی تصاویر سمجھ بیٹھے۔

جیو ویب کو انٹرویو دیتے ہوئے کشف سیلون اینڈ اکیڈمی کی میک اپ آرٹسٹ کشف نے بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تشہیری فوٹو شوٹ میرے سیلون کی جانب سے تھا جس میں کپڑے، جیولری، میک اپ، جگہ اور فوٹو شوٹ سب اسپانسر کیا گیا تھا۔

دوران انٹرویو کشف کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے عروسی جوڑے میں ملبوس کچھ اور تصاویر بھی شیئر کی تھیں وہ بھی ایک فوٹو شوٹ تھا جو کافی پرانا ہے، اس میں ان کے ہمراہ ان کی دوست صندل خٹک بھی موجود تھیں، ہمارا شوٹ 18 جون کو کراچی میں ہوا ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار کو بارات اور ولیمے کا لک دیا گیا تھا۔

میک اپ آرٹسٹ کشف نے کچھ ویڈیوز بھی جیوویب سے شیئر کیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ نے جیو ویب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم ٹک ٹاکر نے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں