اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوب رجب بٹ اور ٹک ٹوکر ندیم نانی والا کو جوا ایپ اور سائبر کرائم کیسز میں کل تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ پر گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے جوا ایپ اور سائبر کرائم کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے موکل وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ واپسی پر گرفتاری سے بچنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لیے انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتریں تو انہیں گرفتار نہ کیا جائے اور انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔









