206

افغانستان پر قبضے کے بعد ارطغرل غازی کی ’حلیمہ سلطان‘ کا موقف بھی آگیا

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے ہنگام جہاں باقی دنیا متفکر ہے وہیں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی اداکارہ اسریٰ بیلجک نے بھی افغان خواتین کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ڈرامے میں حلیمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اسریٰ بیلجک نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر دو افغان خواتین کی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان دونوں خواتین نے برقعے پہن رکھے ہوتے ہیں۔

اس تصویر کے ساتھ اپنی پوسٹ میں اداکارہ اسریٰ بیلجک ترک زبان میں لکھتی ہیں کہ ”گزشتہ سال 20ستمبر کو میں نے اخبار میں نے پڑھا تھا کہ اب افغانستان میں بچے کے شناختی کارڈ پر ماں کا نام لکھا جائے گا۔

اس بات کو ایک سال بھی نہیں گزرا اور آج افغان خواتین ایک بار پھر اپنی آزادی کھو چکی ہیں۔ ہمیں عالمی سطح پر خواتین کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں