16

نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے سرمائی پیکج کا اعلان کر دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز بجلی کے صارفین کے لیے ایک سرمائی پیکج کا اعلان کیا ہے جو اس عرصے میں قدرتی گیس پر معمول کے انحصار کے برعکس سردیوں کے موسم میں بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش ہے۔

پیکج کی منظوری وزارت توانائی کی درخواست پر دی گئی ہے۔

نیپرا نے بجلی کا فلیٹ ریٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت موسم سرما میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر صارفین سے 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

یہ پیکیج ملک بھر میں یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک لاگو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں