183

سندھ حکومت نے 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے پیر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر 25 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی، “سوائے ضروری خدمات اور کوویڈ-19 ایمرجنسی ویکسینیشن ڈیوٹی میں مصروف افراد کے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں