91

پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق جو بائیڈن کے بیان پر امریکی ایلچی کو طلب کر لیا گیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

ہفتہ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کے تبصرے پر تحفظات ہیں۔

بلاول نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے۔ حکومت نے امریکی ایلچی کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈیمارچ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ ہم امریکہ کو اپنے موقف کی وضاحت کا موقع دینا چاہتے ہیں۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

جو بائیڈن نے کیا کہا؟
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کو لاس اینجلس میں ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی کے استقبالیہ کے دوران کہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان شاید دنیا کی خطرناک ترین قوموں میں سے ایک ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ جوہری ہتھیار بغیر کسی ہم آہنگی کے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں