پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں نجی اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ڈینٹسٹ نے لیڈی سرجن کے بجائے حاملہ خاتون کی سرجری کی جس کے نتیجے میں مریضہ جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نجی اسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر نے کوالیفائیڈ لیڈی سرجن کی جگہ گائنی آپریشن کیا۔ طریقہ کار کے دوران پیچیدگیوں کی وجہ سے مریض کی موت ہو گئی۔
متوفی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا جس کے باعث آپریشن کرنے والا ناتجربہ کار ڈاکٹر بے ہوش ہوگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بے ہوش ڈاکٹر کو خود ایک کیبن میں لے گئے۔
لواحقین کے مطابق انہوں نے کئی بار لیڈی ڈاکٹر کو بلایا لیکن وہ مریضہ کی تشویشناک حالت کے باوجود نہیں پہنچی۔









