ملک بھر میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 541262 روپے تک پہنچ گئی۔
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے درمیان 18 فروری سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 464044 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 5 ہزار 185 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔









