20

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے لکس سٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر سوال اٹھایا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد ہونے والے ڈراموں پر سوال اٹھادیئے ۔

انسٹاگرام اسٹوریز پر سونیا حسین نے لکھا کہ حقیقی مسائل پر مبنی ڈرامے یا پھر کامیاب پروجیکٹس؟ مجھے ان ایوارڈز شو کا معیار کبھی سمجھ نہیں آیا؟

انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت مایوس ہوئی ہوں کہ سراب جیسے پروجیکٹس میں سے بھی ایک بھی نامزدگی سامنے نہیں آئی۔

سونیا حسین نے اپنے چند کامیاب ڈراموں کا ذکرتے ہوئے کہا اگر آپ کا معیار کامیاب پروجیکٹس ہی ہیں تو کیوں ماضی میں میرے میگا بلاک بسٹر ڈرامے جیسے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر مبنی ڈراما ’ایسی ہے تنہائی‘، بچوں سے زیادتی پر مبنی ڈرامے ’نازو‘ اور ’میری گڑیا‘، دوہری شخصیت پر مبنی ڈراما ’عشق زہے نصیب‘ اور بیوہ خواتین پر ہونے والے سماجی دباؤ پر مبنی ڈرامے ’شکوہ‘کو نامزد نہیں کیا گیا۔

سونیا حسین نے مزید کہا میں گزشتہ 7 برسوں سے خاموش تھی لیکن کیا سچ میں ان میں سے ایک بھی ڈراما نامزدگی کا مستحق نہیں تھا، بہرحال ایک ایسا ملک جہاں بہت سے نامور فنکاروں کو ان کے گزرجانے کے بعد لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دئیے جاتے ہیں تو میں کون ہوتی ہوں سوال کرنے والی؟

دوسری جانب اداکارہ نوشین شاہ نے بھی سونیا کے اس اعتراض کی حمایت کردی انہوں نے کہا کہ سونیا حسین کی بات درست ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے مداح ان کی طاقت اور حقیقی ایوارڈ ہیں۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی فنکار نے ایوارڈ شوز کے معیار پر سوال اٹھایا ہو۔ ماضی میں صبا قمر، نعمان اعجاز، فائزہ حسن، شمعون عباسی، محسن عباس حیدر اور بدر خلیل جیسے بڑے فنکار بھی ایوارڈ شوز کے معیار پر سوال اٹھاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں