ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھٹے سپر ایٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 46ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے سب سے زیادہ 47 رنز بنائے، جب کہ کول میکونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر شراکت داروں میں راچن رویندرا (32)، فن ایلن (23)، گلین فلپس (18)، ٹم سیفرٹ (8)، ڈیرل مچل (3) اور مارک چیپمین (0) شامل تھے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمنتھا چمیرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ دونتھ ویللاج نے ایک وکٹ حاصل کی۔









