143

چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے اداکارہ نے کونسا علاج کروایا؟

اداکارائیں مختلف قسم کے ٹریٹمنٹ کرواتی رہتی ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی جلد اور رنگت صاف ستھری نظر آتی ہے۔ جبکہ اداکارائیں کہتی ہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا سیلون جا کر خود اپنی جلد کی حفاظت کرنے کا، مختلف ٹریٹمنٹس کروانے کا یا فیشل وغیرہ کروانے کا بھی وقت نہیں ہوتا۔

لیکن جب یہ اپنے چہرے اور جلد کی کیئر کرتی ہیں، کوئی سپیشل ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں تو ان کی جلد بالکل بدل جاتی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اداکارہ فاطمہ آفندی نے حال ہی میں اپنے چہرے پر کونسا ٹریٹمنٹ کروایا ہے جس سے ان کے چہرے کے تمام غیر ضروری بال اور ہاتھوں کے بال صاف ہوگئے ہیں۔

کلینک کہاں ہے؟
کراچی میں الخلیج ٹاور شہیدِ ملت روڈ پر واقع لائف سٹائل اَستھیٹک نامی کلینک آج کل زبردتس قسم کے بیوٹی ٹریٹمنٹس فراہم کر رہی ہے اور ساتھ ہی فری کنسلٹیشن دے رہی ہے وہ بھی محدود وقت کے لئے، تو اگر آپ بھی اپنی جلد کے حوالے سے پریشان ہیں تو ایک مرتبہ یہاں وزٹ ضرور کریں۔

فاطمہ آفندی نے لائف سٹائل اَستھیٹک سے لیزر ہیئر ریموول تھیراپی کروائی ہے جس سے ان کے چہرے اور ہاتھوں کے تمام غیر ضروری بال ختم ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ کہتی ہیں کہ:
” میرے پاس ویکس کروانے کا وقت نہیں ہوتا اس لئے میں نے یہ ٹریٹمنٹ کروایا ہے تاکہ بار بار ویکس کروانے کی تکلیف نہ ہو اور اسکن بھی موائسچرائز رہے۔ ”

ہائیڈرا فیشل:
اس کے علاوہ فاطمہ نے اسی کلینک سے ہائیڈرا فیشل پی آر او بھی کروایا جس کی قیمت ان کے فیس بک پیج کے مطابق 7 ہزار روپے ہے۔ اب اگر کسی کو یہ پیسے زیادہ لگیں تو وہ ایک مرتبہ کسی لوکل سیلون میں جا رک کوئی اچھا فیشل کروائیں تو معلوم ہوگا کہ کوئی بھی ایسا فیشل جس سے جلد پر فوری اثرات نظر آئیں وہ 4 یا 5 ہزار روپے سے کم کا نہیں ہے۔ اس لئے معیاری چیزوں کے انتخاب کے ساتھ اچھی جگہوں سے چہرے پر فیشل کروالیں۔

کنور ارسلان:
اداکارہ فاطمہ آفندی کے شوہر کنور ارسلان نے حال ہی میں فیس پی آر پی اور ہیئر پی آر پی تھراپی کروائی ہے جس کی قیمت 7 ہزار سے شروع ہے۔ انہوں نے بھیا سی کلینک سے ٹریٹمنٹ کروائی ہے۔

جُگن کاظم:
اداکارہ جُگن کاظم نے کچھ وقت قبل شائستہ ولدھی کلینک سے جھریوں کو ختم کرنے کے لئے لیزر ٹریٹمنٹ اور فیس آر پی پی کروایا جس سے نہ صرف ان کے چہرے کی جھائیں ختم ہوئیں بلکہ جلد پر نکھار بھی آگیا۔

ریمل علی:
پاکستانی ٹرانس جینڈر ماڈل ریمل علی نے بھی حال ہی میں فیس کولیجن فیشل چہرے پر کروایا ہے۔ انہوں نے کراچی کے دوسرے مشہور استھیٹک تھری ڈی لائیوو سٹائل سے اپنا فیشل کروایا ہے۔

انوشے عباسی:
اداکارہ انوشے عباسی بھی ہائیڈرا فیشل کو پسند کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے چہرے پر ہائیڈرا فیشل کروایا اور اس کے رزلٹ سے بہت مطمئن ہیں۔

کیٹاگری میں : Women

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں