0

لاہور میں مریضوں کے لواحقین سے رشوت لینے والا جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور کے جنرل ہسپتال سے جعلی خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ سونیا بی بی کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں کے لواحقین سے رشوت لے رہی تھی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ ڈاکٹر نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم میرپور خاص کے علاقے چک منگلا کی رہائشی ہے اور وہ اپنے علاقے میں خود کو ڈاکٹر بھی بتاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ڈاکٹر ہونے کا بہانہ کرکے شہریوں سے ہزاروں روپے بٹورے۔ اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں