1,151

فحش فلموں سے کنارہ کش ہونے والی میا خلیفہ نے انتہائی شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا

فحش فلموں کی لبنانی نژاد امریکی اداکارہ میا خلیفہ نے اگرچہ فحش فلم انڈسٹری میں بہت مختصر وقت کے لیے کام کیا لیکن اپنی پہلی چند ویڈیوز سے ہی اسے عالمی شہرت حاصل ہوئی جو انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے باوجود اب تک برقرار ہے اور اب انہیں اس شرمناک انڈسٹری کے حوالے سے ایک اور اعزاز دے دیا گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میا خلیفہ کو فحش فلم انڈسٹری کی تاریخ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکارہ کا تاج پہنا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد بھی فحش فلموں کی ویب سائٹ ’پورن حب‘ پر مسلسل چھٹے سال بھی 28 سالہ میا خلیفہ ہی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، جس کی ایک وجہ اس کی انسٹاگرام پر مقبولیت بھی بتائی جا رہی ہے جہاں اس کو 2 کروڑ 46 لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ میا خلیفہ کی حجاب میں ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اسے شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اور اس نے فحش فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں