37

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کا پنجاب بھر میں آغاز

پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز جمعہ سے ہو گیا ہے جس میں 269,428,1 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 1390592 لڑکیاں اور 1297689 لڑکے حصہ لے رہے ہیں۔

میٹرک کے امتحانات کے لیے 4088 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبے کی مختلف جیلوں میں 14 امتحانی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

دسویں جماعت کے امتحانات تاریخ پاکستان کے پرچے سے شروع ہوں گے، اس کے بعد 2 مارچ کو پنجابی، 4 مارچ کو انگریزی لازمی اور 5 مارچ کو عربی کے امتحانات ہوں گے۔

امتحان کا دورانیہ مختلف مضامین کے ساتھ جاری رہے گا اور بالآخر 18 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

نویں جماعت کے طلباء کے لیے امتحانات 19 مارچ سے شروع ہوں گے جن میں انگلش پیپر کا امتحان 20 مارچ، عربی 21 مارچ اور پاکستان اسٹڈیز 4 اپریل کو ہوگا۔

صبح کے سیشن کے امتحانات صبح 8:30 بجے اور دوپہر کے سیشن 1:30 بجے شروع ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو دوپہر کے امتحانات دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں