163

موجودہ الیکشن کمشنرکےنیچےعام انتخابات نہیں لڑیں گے،عمران خان؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کے باوجود آئندہ عام انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر نے جو کردار ادا کیا اس کی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے ہمیں الیکشن میں ہرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔ سکندر سلطان جیسا کرپٹ الیکشن کمشنر میں نے نہیں دیکھا۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہم نے صرف پارٹیوں سے نہیں الیکشن کمیشن کے خلاف بھی مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کی کوشش کی تھی لیکن ان دونوں پارٹیوں اور الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی۔

عمران خان نے کہا کہ پی پی 7 سے متعلق الیکشن کمیشن میں گئے تو انہوں نے دوبارہ گنتی سے انکار کردیا جب کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ڈسکہ میں پورا الیکشن دوبارہ کر کے ہمیں ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا چاروں صوبوں میں ووٹ بینک ہے لیکن موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نمبرز بھر چکے ہیں، وزیراعظم ہمارا ہی ہوگا، ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اگر پیسے سے ایسا کیا گیا تو یہ ملک سری لنکا چلا جائے گا۔ پھر کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ساری جدوجہد آئین کے دائرے میں اور قانون کے مطابق رہی ہے، لیکن 25 مئی کو جو ہوا اسے کبھی نہیں بھولوں گا، ہمارے پنجاب میں حکومت آئی تو ان افسران کے نام سامنے لائیں جنہوں نے قانون توڑا۔ ملک کی باتیں ہمارے ذہن میں ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا تو آج کہہ رہا ہوں کہ میں ذمہ دار نہیں ہوں، پھر کیا ہو جائے، عوام میرے قابو میں نہیں رہے گی۔ یہ ایک بیدار قوم ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پوری قوم سے کہہ رہا ہوں، اگر انہوں نے مینڈیٹ چرایا تو آپ خاموش نہ بیٹھیں۔ عمران خان نے کہا کہ ڈالر 250 روپے کا ہو گیا ہے۔ قوم کو تکلیف ہو رہی ہے لیکن وہ دانت نکال رہے ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ غیرجانبداروں کو بتایا گیا کہ اگر سازش کامیاب ہونے دی گئی تو معیشت کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں