289

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی

وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث صارفین کو کچھ ریلیف دیا۔

اس بات کا اعلان وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق نصف شب سے ہو گا۔


ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 253 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے جبکہ ایچ ایس ڈی اب 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی آئل مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران ایک چیز کی قیمت میں اضافہ اور دوسری میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث حکومت صارفین کو ریلیف دینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کے باوجود ابھی تک پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں