161

ویڈیو بیان لیک ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس ایچ او سمیت دیگر کو معطل کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان لیک کرنے پر ایس ایچ او سمیت متعلقہ تھانے کی پوری ٹیم کو معطل کر دیا ہے۔

یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ویڈیو لیک کرنے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کرانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کے موبائل فون تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک سے متعلق حقائق سامنے لائیں گے۔

اجلاس میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، ایم پی اے حافظ عمار یاسر، شفقت محمود، اختر ملک، آئی جی پی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، کمشنر، سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں