255

جامعہ کراچی نے پیر کو ہونے والے امتحانات ملتوی، تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دیں

کے یو کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید نے اتوار کو بتایا کہ جامعہ کراچی نے پیر کو کیمپس میں صبح اور شام کی دونوں شفٹوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی ہدایت پر پیر کو دونوں شفٹوں میں ہونے والے تمام سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

پروفیسر وحید نے کہا کہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان متعلقہ شعبہ جات بعد میں کریں گے۔

کے یو کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین نے تصدیق کی کہ 13 دسمبر 2021 کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے ہیں اور مستقبل قریب میں نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں