190

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ہفتے کے روز سے پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 17 اپریل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ متوقع بارشوں کے بعد درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 19 سے 21 اپریل تک گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں