241

پنجاب اور سندھ الیکشن کمیشن کو 23 ہزار کاغذات نامزدگی موصول ہو گئے

پنجاب الیکشن کمشنر کے دفتر نے اتوار کو جمع کرانے کی آخری تاریخ تک موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل اور خصوصی نشستوں کے لیے کل 13 ہزار 823 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

ان میں سے 3,594 مرد اور 277 خواتین ہیں جنہوں نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے 195 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 8 ہزار 592 مرد اور 437 خواتین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

سندھ میں 2024 کے عام انتخابات کے لیے 9 ہزار 140 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 2555 کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی 61 جنرل نشستوں کے لیے ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے لیے 6 ہزار 585 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سندھ کے الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک جاری رہے گی، انہوں نے تمام امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے پرامن، صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں