161

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جمعرات کی صبح ایک بار پھر ستمبر کی پہلی ششماہی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد اب پیٹرول 235.98 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اس دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 9.79 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 201.54 روپے ہو گی۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 10 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں