162

عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز پٹرول کی قیمت کم کر دیں گے، مریم

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو اتحادی حکومت کبھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی۔

لاہور کے ضمنی انتخاب کے حلقے پی پی 158 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 17 جولائی کو پنجاب سے عمران خان کی سیاست کا صفایا کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران اقتدار کھوتے ہی اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔ “وہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں پہلے سیاستدان ہیں جنہوں نے ‘غیر جانبدار’ سے کہا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ اقتدار میں لائیں”۔

مریم نے اس کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ دونوں خان کے ’’میگا پراجیکٹس‘‘ تھے جن کی منی ٹریل براہ راست بنی گالہ تک لے گئی۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز 4 جولائی کو عوام کو “پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج” دینے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں