276

حبا فواد کی الیکشن کیلئے نااہل ہونےکی تردید

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے کاغذات نامزدگی سے متعلق بیان دیتے ہوئے اپنے نااہل ہونےکی خبروں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں حبا فوادکا کہنا تھا کہ صبح سے مجھے نااہل کرنےکی خبریں گردش کر رہی ہیں، میں نااہل ہونے کی خبروں کی تردید کرتی ہوں۔

حبا فوادکا کہنا تھا کہ میں نے فواد چوہدری کےکہنے پر اپنےکاغذات واپس لیے، فواد چوہدری کو کیسز کا سامنا ہے، وہ نیب کی حراست میں ہیں۔

حبا فواد نےکہا کہ میں نہیں چاہتی کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر فواد چوہدری کو انتخابات سے باہرکیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں