181

کراچی ایک بار پھر سال کی سرد ترین رات کا سامنا کر رہا ہے

موسم سرما کی حالیہ بارشوں کے بعد موسم میں شدت آنے کے ساتھ ہی، میگا سٹی کراچی میں ہفتے کی رات سال کی سرد ترین رات دیکھنے میں آئی جب پارہ ایک ہندسے تک گر گیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت 9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پی ایم ڈی نے کہا کہ یہ کراچی میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

دریں اثنا، شہر اس وقت شمال مشرقی ہواؤں کے زیر اثر ہے جو سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور فضا میں نمی کی سطح 87 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ ترین خبر جاری کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دورانیہ میں درجہ حرارت 9-11 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں