174

ہراساں کرنے پر پی آئی اے سٹیورڈ معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی شکایت پر اپنے اسٹیورڈ کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ واقعے کے بعد ہوٹل کے عملے نے کینیڈین پولیس کو فون کیا۔ پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر تک حراست میں رکھنے کے بعد فوراً ہوٹل چھوڑنے کو کہا۔ ہوٹل انتظامیہ نے ادریس خان کو مستقبل کے لیے بلیک لسٹ بھی کر دیا۔

ادریس 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سٹیورڈ کی گرفتاری اور تھانے لے جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو شکایت درج کرانے کے بعد ادریس کو معطل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں